حسان نیازی سمیت دو لوگوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا، شعیب شاہین

حسان نیازی سمیت دو لوگوں کو جیل  سے غائب کر دیا گیا، شعیب شاہین

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ حسان نیازی سمیت دو لوگوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا۔

 جنگل میں بھی ایسا کوئی قانون نہیں ہوتا،یہ قابل افسوس بات ہے ، اس ملک میں رول آف لا نہیں ہے ،جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو اس میں کیسے انویسٹمنٹ آسکتی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا جو ملک میں ہو رہا ہے یہ ظلم اور زیادتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں