کراچی میں جعلی نوٹ چلانے پر 2 خواتین کو سزا

کراچی میں جعلی نوٹ  چلانے پر 2 خواتین کو سزا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے پیپلز بس سروس میں ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ چلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو خواتین ثوبیہ اور فرحت کو ایک ایک سال کی سزا سنائی۔

 عدالت نے دونوں خواتین کو پروبیشن افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پروبیشن افسر دونوں خواتین کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا  کریں۔ دونوں خواتین ایک اچھی شہر ی بن کر رہیں گی اور دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گی۔ عدالت نے خواتین سے برآمد ہزار، ہزار کے 6 جعلی نوٹ سٹیٹ بینک کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دونوں خواتین کا مؤقف تھا کہ ان کا غریب گھرانے سے تعلق ہے جبکہ ملزمہ فرحت ایک بیوہ عورت ہے ۔ جعلی نوٹ چلانے کی سزا 7 سال ہے لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں خواتین کو ایک ایک سال کی سزا دی جاتی ہے ۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں خواتین کو 21 جنوری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں