قلعہ عبداللہ :مسلح افراد کی گاڑی پرفائرنگ، 3افراد جاں بحق

قلعہ عبداللہ :مسلح افراد کی گاڑی پرفائرنگ، 3افراد جاں بحق

قلعہ عبداللہ (نامہ نگار )ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے جنگل پیرعلیزئی میں مسلح افراد کی گاڑی پرفائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

 لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے جنگل پیر علیزئی میں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فا ئرنگ کی جس کے نتیجے میں 3افراد خالد ولد اختر محمد ،وارث ولد با رک اور نو ر احمد ولد اختر محمد موقع پر جاں بحق جبکہ فضل محمد ولد میر محمد کا کو زئی زخمی ہو گیا ۔ مقتولین اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔دریں اثنا واقعہ کے خلا ف کا کو زئی قبا ئل نے کو لک کرا س کے مقام پر شاہرا ہ کو بند کر کے احتجاج کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں