ای سی ایل سے نام نکالنے کی ایم این اے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت 28مئی تک ملتوی

ای سی ایل سے نام نکالنے کی  ایم این اے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت 28مئی تک ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این اے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت 28مئی تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے ،درخواست گزار کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا تھا،گزشتہ سماعت پر عدالت میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے رپورٹ پیش کر دی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں