وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار

وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں  میں گریڈ 1 سے 19 تک کے  ملازمین کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار

اسلام آباد(آن لائن )وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پرگریڈ 1سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی ۔

بائیو میٹرک کے لئے ملازمین کو فی الفور رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔22 اپریل سے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں