عوام نے 21 اپریل کو بھی خوف کا بت توڑنا ہے :عمر ایوب

عوام نے 21 اپریل کو بھی خوف کا بت توڑنا ہے :عمر ایوب

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ظالموں سے لڑ رہے ہیں۔ این اے 119اورپی پی 149 کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کا چائینہ سکیم میں اختتامی جلسہ کیاگیا ۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار این اے 119 شہزاد فاروق اور پی پی 149سے امیدوار ذیشان رفیق کی انتخابی مہم میں پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے شرکت کی ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کاخطا ب میں کہناتھاکہ عوام نے 8 فروری کہ طرح 21 اپریل کو بھی خوف کا بت توڑنا ہے ،بانی چیئر مین تحریک انصاف کا پیغام آپ تک پہنچا رہا ہوں کہ صرف اپنا  ووٹ نہیں ڈالنا بلکہ اپنے گھر والوں کا بھی ووٹ ڈلوانا ہے ۔بریانی جس مرضی کہ کھائیں ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیں ۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا خطاب میں کہناتھاکہ بانی چیئرمین نے پیغام دیا ہے ضمنی الیکشن کیلئے خود بھی نکلنا ہے لوگوں کو بھی نکالنا ہے ۔ گھبرانا نہیں ،میرا بھائی اور بھانجا جیل میں ہے ۔ میرے بھانجے اور میاں عباد فاروق کو جیل سے غائب کر دیا گیا ہے ،حکومت ہماری نشستیں چوری کرکے بنی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں