خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدہ سے فارغ

 خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی  ایشن اتھارٹی کے عہدہ سے فارغ

اسلام آباد(دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے خاقان مرتضیٰ کوڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے سے ہٹادیا، وزیراعظم کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

خاقان مرتضیٰ کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کردیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم کوڈی جی سی اے اے کاعارضی چارج دیدیاگیا ۔ ذرائع وزارت ہوابازی کے مطابق وزیراعظم نے خاقان مرتضیٰ کو ہٹانے کی منظوری دی، عمران اسلم خان سمیت 4 ایوی ایشن ماہرین کے نام نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لئے زیر غور ہیں۔ نئے ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی تک سیکرٹری سیف انجم خدمات سرانجام دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں