بجلی چوری روکنے کیلئے وزیرتوانائی کا علی امین گنڈا پور کو خط

 بجلی چوری روکنے کیلئے وزیرتوانائی  کا علی امین گنڈا پور کو خط

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بجلی چوری روکنے سے متعلق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاہ پور کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیر نے بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات پروزیر اعلٰی کے پی کے سے ملاقات کاوقت بھی مانگ لیا ، ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے صورتحال میں بہتری لانے پرغورکیا جائے گا۔ خط میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی چوری روکنے کے لئے پولیس کی مدد فراہم کی جائے ،پولیس کی مدد سے خیبر پختونخوا میں بجلی چوری کے خلاف مہم کا کامیاب بنایاجاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں