ایران پراسرائیلی جارحیت کا جائزہ لے رہے ہیں :پاکستان

ایران پراسرائیلی جارحیت کا جائزہ لے رہے ہیں :پاکستان

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پر افسوس ہے۔

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، سعودی سرمایہ کاری سے مثبت نتائج جلد ظاہر ہوں گے ،دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے ، بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، وزیرِاعظم نے کراچی میں خود کش حملے کا نوٹس لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں