پنجاب حکومت نے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے 37بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے چینی انجینئرز  کی سکیورٹی کیلئے 37بلٹ پروف  گاڑیوں کی منظوری دیدی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب حکومت نے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دے دی۔

 صوبہ  بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے 37 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک، نان سی پیک سرکاری اور مستقل تنصیبات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے دی گئی ہے ۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 18 بلٹ پروف گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں