رمضان شوگرملز ریفرنس حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

رمضان شوگرملز ریفرنس  حمزہ شہباز کی ایک روزہ  حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے رمضان شوگرملز ریفرنس میں رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے کارروائی 6 جون تک ملتوی کردی۔وکیل حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث پیش نہیں ہوسکتے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں