متنازعہ بیان دینے پر شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

متنازعہ بیان دینے پر  شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

لاہور(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیرافضل مروت کو آج طلب بھی کرلیاہے ۔واضح رہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب ضمنی الیکشن کیلئے دفعہ144نافذ کی ہے جس پر شیرافضل نے بیان دیا تھاکہ وہ کسی دفعہ144کونہیں مانیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں