بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، 4مشیر بھی مقرر

بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، 4مشیر بھی مقرر

کوئٹہ (سٹا ف رپورٹر)بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے حلف لیا، تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و اراکین قومی وصوبائی اسمبلی موجود تھے ۔

حلف اٹھانے والوں  میں پیپلز پارٹی کے ظہور بلیدی، میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ، اسفندیار کاکڑ،سردار زادہ میر فیصل خان جمالی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سردار عبد الرحمان کھیتران، حاجی نور محمد دمڑ، راحیلہ حمید درانی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی ، میرعاصم کرد گیلو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی اور ضیاء اللہ لانگو نے وزارت کا حلف اٹھا لیا یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ’حق دو تحریک اور جماعت اسلامی کے اراکین کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 صوبائی مشیروں کا تقرر کر دیا میر علی حسن زہری ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، سردار زادہ غلام رسول عمرانی اور ڈاکٹر نسیم الرحمان مشیر مقرر ک دئیے گئے ، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں