آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024کو طے پایا تھا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔قبل ازیں پاکستان کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا گیا تھا اور وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کیلئے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں اور سٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا، تاہم آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں