شہری کو اغوا کرکے تاوان لینے کے الزام میں ایس ایچ او وحدت کالونی افضال رؤف گرفتار

 شہری کو اغوا کرکے تاوان لینے  کے الزام میں ایس ایچ او  وحدت کالونی افضال رؤف گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ فیروزوالہ نے اغوا اور تاوان لینے کے مقدمہ میں ایس ایچ او وحدت کالونی کو حراست میں لے لیا ۔

ایس ایچ او وحدت کالونی افضال رؤف کو ڈی آئی جی آپریشنز آفس سے فیروز والہ پولیس نے حراست میں لیا۔ افضال رؤف اور عادل سب انسپکٹر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ شیخوپورہ کے تھانہ فیروزوالہ میں گوجرانوالہ کے رہائشی محمد الیاس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مدعی کا کہنا ہے کہ ہمیں زبردستی گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم جگہ لے جایا گیا اور ایک کروڑ کا مطالبہ کیا گیا ،میں نے گھر فون کر کے ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم منگوائی اورایس ایچ او وحدت کالونی سے جان خلاصی کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں