پارلیمنٹ کی مسجد سے 20سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری، سپیکر کا انکوائری کا حکم

پارلیمنٹ کی مسجد سے 20سے  زائد نمازیوں کے جوتے  چوری، سپیکر کا انکوائری کا حکم

اسلام آباد(نا مہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے کئی نمازیوں کے جوتے چوری ہوگئے ۔

مسجد سے صحافیوں، ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کے جوتے غائب ہوئے ،بتایا جارہا ہے کہ 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری ہوئے ہیں۔ جوتے چوری ہونے کے معاملے کا سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے نوٹس لے لیا اور انکوائری کا حکم دے دیا۔قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ایاز صادق نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر چوروں کا پتا چلانے اور انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں