گیپکو فراڈ:ملزموں سے 10کروڑ برآمد،19افسررہا

گیپکو فراڈ:ملزموں سے 10کروڑ برآمد،19افسررہا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )بجلی بلوں میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گیپکو کی جانب سے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری کا لیٹر جاری ہونے پر عدالت نے 19 گیپکو افسر وں کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ۔

 گیپکو کمرشل اسسٹنٹ نعیم یوسف کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام نے سخت سکیورٹی میں گرفتار گیپکو کے 20 اہلکار وں و افسر وں کو ہتھکڑیاں لگائے بغیر سینئر سول جج کر منل ڈویژن چودھری صفعت اللہ کی عدالت میں پیش کیا ۔ ایف آئی اے کے فوکل آفیسر نے 19 گیپکو افسر وں و اہلکاروں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا بیان عدالت میں ریکارڈ کر ایا جس میں کہا گیا کہ گیپکو ہیڈ کوارٹرز سے جاری لیٹر کے مطابق 105 ملین روپے کی ریکوری کر کے ریکارڈ کلیئر کر دیا گیا ہے ،عدالت نے فوکل پرسن کے بیان کی روشنی میں محمد وسیم ، محمد ریاض ،بلاول ، قیصر محمود ،محمد اصغر سمیت 19 ملزموں کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے اسی مقدمہ میں گیپکو کمرشل اسسٹنٹ نعیم یوسف سے مزید رقم کی برآمدگی کیلئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی جس میں کہا گیا کہ فراڈ کی رقم میں اضافے کا امکان ہے ۔ عدالت نے ملزم سے تفتیش کیلئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں