پختونخوا کے عوام کوچورچورنہ کہیں ،برداشت نہیں کرونگا:علی امین

پختونخوا کے عوام کوچورچورنہ کہیں ،برداشت نہیں کرونگا:علی امین

پشاور (صباح نیوز)وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی قانون ہاتھ میں لے سکتے تھے۔۔۔

 ملک میں8فروری کی تاریخ کودہرایاگیا، لیکن ہم نے خیبرپختونخوامیں عوامی مینڈیٹ کوعزت دی۔ ملک میں ایک بار پھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے ۔ جتنے بھی لوگوں پر 9 مئی کی جھوٹی ایف آئی آرز ہیں ان کو ختم کرکے دکھائوں گا۔ ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے ، چوری ہم نہیں کرتے ،آپ کاڈیپارٹمنٹ کرواتاہے ، ،اپنے عوام کیلئے چورکا لفظ برداشت نہیں کروں گا، اگر میں صوبے کاحق نہیں لے سکتاتوکرسی پربیٹھنے کاکوئی حق نہیں۔اگر میں نے 18ویں ترمیم کا اختیار شروع کیا تو ان کو لگ پتا جائیگا۔ پریس کانفرنس میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سے خط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتے ہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے علاج کیلئے نیابورڈتشکیل دیاجائے ۔ بغیر مینڈیٹ کے بیٹھے لوگ ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کریں کیونکہ ہماری بھی ایک برداشت ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں