اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ

اوپن مارکیٹ میں چینی کی  قیمت میں 10روپے کلو اضافہ

راولپنڈی(کامرس ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔۔۔

 شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی قرار دے کر بیرون ملک بھجوانے کی اجازت کی کوششوں سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے ۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے چینی کی بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے مستقبل قریب میں چینی کا بحران پیدا ہو جائے گا، چینی دوبارہ180 روپے سے 200 روپے کلو تک پہنچ جائیگی، ایک ہفتے میں چینی کی پرچون میں قیمت 10روپے بڑھنے سے 160روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں