پاکستان سٹاک:100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک:100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے اختتام پر 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔سٹاک مارکیٹ میں تقریباً 389 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ان میں سے 217 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 140 کے بھا ؤمیں کمی جبکہ 32 کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں