ہمارا سارا دن خراب،آپ کا بھی وقت ضائع،اب بتارہے ہیں یہ کے ایم سی کا مسئلہ نہیں چیف جسٹس کامیئرسے مکالمہ

ہمارا سارا دن خراب،آپ کا  بھی وقت ضائع،اب بتارہے  ہیں یہ کے ایم سی کا مسئلہ نہیں چیف جسٹس کامیئرسے مکالمہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کلفٹن میں سرکاری پلاٹ کی ملکیت کے تنازع کے کیس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالتی حکم پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوگئے۔

اس دوران چیف جسٹس قاضی فائز نے میئر کراچی سے مخاطب ہوکر کہا آپ کو پتا ہے آپ کو کیوں بلایا ہے ؟ ۔اس پر مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ بلایا گیا ہے ، فروغ نسیم سے پوچھ لیتا ہوں کیا کیس ہے ۔اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ کے مخالف فریق کے وکیل ہیں آپ کا خیال نہیں کریں گے ۔میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دائر کیا تھا ،اب زمینوں سے متعلق یہ محکمہ کے ڈی اے کے پاس ہے ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا ہمارا سارا دن خراب ہوا اور آپ کا بھی وقت ضائع ہوا اب بتارہے ہیں یہ کے ایم سی کا مسئلہ ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے مخاطب ہوکر کہا آپ کے وکیل کیوں موجود نہیں ؟ کیس کیوں نہیں چلاتے ؟ ۔اس پر ڈی جی کے ڈی اے نے جامع رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں