سویلین انٹیلی جنس ایجنسی کاسیکرٹ سروس فنڈز آڈٹ سے مستثنیٰ

سویلین انٹیلی جنس ایجنسی کاسیکرٹ سروس فنڈز آڈٹ سے مستثنیٰ

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے سویلین انٹیلی جنس ایجنسی کے سیکرٹ سروس فنڈز کوآڈٹ سے استثنیٰ کی منظوری دے دی۔ کابینہ ڈویژن کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

آڈیٹر جنرل رواں مالی سال کیلئے سیکرٹ فنڈز کا آڈٹ نہیں کرے گا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آڈیٹر جنرل کو آڈٹ استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ عالمی پریکٹس کے مطابق سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ دیا جاتا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے انٹیلی جنس بیورو کا رواں مالی سال کا انتظامی آڈٹ مکمل کر لیا ہے ، فنانس ایکٹ 2013 کے تحت وفاقی حکومت استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مجاز ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں