صدرزرداری کوکیسزسے استثنیٰ حاصل ہے :نیب

صدرزرداری کوکیسزسے استثنیٰ حاصل ہے :نیب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کے دوران صدر آصف زرداری کی صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے نیب رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

نیب رپورٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر  کو کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ، صدر آصف علی زرداری کے وکیل ارشد تبریز نے کہا صدر مملکت کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ، فاضل عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا ایک شریک ملزم کی حاضری نہیں ہوئی اگر وہ نہیں حاضر ہوتا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ، عدالت نے مزیدسماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ۔ ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن ، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید ، عبدالندیم بھٹو و دیگر شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں