مس کنڈکٹ: 2 سول جج بر طرف، ایک کو مراعات کٹوتی کی سزا

 مس کنڈکٹ: 2 سول جج بر طرف، ایک کو مراعات کٹوتی کی سزا

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کے مرتکب ججز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دو سول ججز کو بر طرف، ایک کو مراعات کٹوتی کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر امتیاز احمد سول جج لاہور اور سول جج ملتان صائمہ وحید کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کردیا جبکہ محمد اسلم دھاریوال سول جج نوشہرہ کو پہلے تین سال 19 ویں سکیل کی مراعات کی کٹوتی کی سزا دیدی۔اسی طرح ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی جمیل احمد کی ماہانہ مراعات ، پنشن و دیگر مراعات ضبط کرنیکا حکم جاری کردیا ، اجراء کی صورت میں مراعات واپس لینے کا بھی حکم دیدیا گیا ۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس نے الزامات سے بری ہونے پر سول جج ملکوال امانت علی کیخلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لینے اور انکوائری ختم کرنیکا حکم جاری کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں