بات اب منانے سے بہت دور جاچکی ہے :جے یو آئی رہنما

 بات اب منانے سے بہت دور جاچکی ہے :جے یو آئی رہنما

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے راناثنا اللہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو منانے کا بیان مسترد کردیا۔

ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے ، بات  اب منانے سے بہت دور جاچکی ہے ، مولانا کو کس مقصد کیلئے منایا جائیگا؟ اقتدارکیلئے ، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت اور مفاہمت سے جو فائدہ اٹھانا تھا، اٹھا لیا، اب دھوکا نہیں دے سکتے ، 8فروری کو ایک ڈراما رچایا گیا۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ 8فروری2024کے انتخابات میں ایسی دھاندلی ہوئی جوتاریخ میں نہیں ہوئی، کہتے تھے صاف شفاف الیکشن ہوں گے لیکن نہ ہوئے ، یہ منتخب اور جمہوری حکومت نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں