فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل:سپریم کورٹ کالارجربینچ آج اپیلوں پرسماعت کریگا

فوجی عدالتوں میں سویلینز  ٹرائل:سپریم کورٹ کالارجربینچ  آج اپیلوں پرسماعت کریگا

اسلام آباد(دنیانیوز)فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پرجسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس  اہد وحید شامل جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہیں،سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے تین سال تک سزا پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کی تھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں