سینیٹ وفاقی نشستیں،اسلام آبادکے ڈومیسائل کے معاملے پراسحاق ڈار نے ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک کرالی

سینیٹ وفاقی نشستیں،اسلام آبادکے  ڈومیسائل کے معاملے پراسحاق ڈار نے ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک کرالی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والوں کے لئے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کے معاملے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک کرا لی۔

 گزشتہ روز سینیٹ میں اسلام آباد کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والوں کے لئے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کی درخواست پر صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز سمیت چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم وزیر خارجہ اسحاق ڈار اچانک اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے اوربائیو میٹرک تصدیق کے بعد واپس روانہ ہوئے ،اسحاق ڈار نے بتایا الیکشن کیلئے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے سے متعلق ایک فضول سی درخواست یہاں دائر ہوئی ہے اس کی وجہ آیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں