الیکشن کمیشن نے آزادار کان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی

الیکشن کمیشن نے آزادار کان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا،جس سے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے ،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے باضابطہ آگاہ کردیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن اور رکن اسمبلی کے حلقہ وائز آگاہ کیا گیاہے ،دستاویزکے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے ہیں،پنجاب سے 49، خیبرپختونخوا سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 120ارکان کیساتھ پہلے ، سنی اتحاد کونسل82ارکان کیساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 71ارکان کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی 11، ق لیگ 5اور آئی پی پی کے 4 ارکان ہیں،جبکہ ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے ، واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں