وزیراعلیٰ مریم نواز اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی

وزیراعلیٰ مریم نواز اب ایلیٹ  فورس کی وردی پہنیں گی

لاہور (کر ائم رپو رٹر ،دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس یونیفارم میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور خصوصی طو رپر خواتین کی جانب سے ان تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

خواتین پولیس اہلکاروں کی اکثریت نے وزیراعلیٰ کی یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بطور ڈی پی لگا لی ہے ۔دوسری طرف وزیراعلٰی پنجاب پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی، مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی سلوا لی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پہنیں گی،محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں