چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد سے ہائیکورٹ بار ملتان کے وفد کی ملاقات

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  ملک شہزاد سے ہائیکورٹ بار  ملتان کے وفد کی ملاقات

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد ا حمد خان سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک سجاد حید ر میتلا کی زیرقیادت وفد نے ملاقات کی ہے ۔

اس موقع پر ہائیکو رٹ باراور ملتان ڈویژن کی مختلف ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے ، وکلا انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کام کریں، ملتان ڈویژن کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، نوجوان وکلا ہمارا مستقبل ، ان کی فلاح کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، صدر ہائیکورٹ بار ملتان نے ملتان بینچ پر ججز کی تعداد میں اضافہ ،ملتان کانفرنس ہال کیلئے ایئر کنڈیشنز اور 500ایگزیکٹو چیئرز ، خواتین بار ممبران کیلئے لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سنٹر کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا،وفد نے چیف جسٹس کو ہائیکورٹ بارملتان کے جلد از جلد دورہ کی دعوت بھی دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں