جیلوں کی سکیورٹی کیلئے 100 ڈرون کیمرے خریدنے کا فیصلہ

جیلوں کی سکیورٹی کیلئے 100  ڈرون کیمرے خریدنے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر،نیوز رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں جیلوں کی فضائی نگرانی کے لئے 100ڈرون کیمروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا گیا،سنٹرل جیلوں میں 3 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں 2 ڈرونز سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت  پنجاب بھر کی 42 جیلوں کی فضائی نگرانی کے لئے 100ڈرون کیمرے خریدے جائیں گے ،کیمروں سے جیل کی بیرکس ، بیرونی دیواروں ، حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔قیدیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے ، ڈرو ن کیمرے آئی جی جیل کے مانیٹرنگ سیل سے منسلک کیے جائیں گے تاکہ سکیورٹی نقائص فوری طور پر دور کئے جاسکیں۔ذرائع کے مطابق ڈرون کیمروں کے لئے محکمہ جیل نے 3کروڑ کے فنڈز مانگ لئے ہیں،ڈرون کیمروں کو آپریٹ کرنے کے لئے موجودہ سٹاف کوہی ٹریننگ دی جائے گی،فنڈز کی فراہمی کے بعدجلد ٹینڈر کرکے خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں