چوزے کی برآمد پر پابندی کیلئے سمری حکومت پنجاب کو ارسال

 چوزے کی برآمد پر پابندی کیلئے سمری حکومت پنجاب کو ارسال

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر میں چوزے کی برآمد پر پابندی کیلئے محکمہ خوراک پنجاب نے سمری تیار کر کے منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دی ۔

 ذرائع وزارت خوراک کے مطابق پابندی سے مقامی سطح پر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے ۔وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کابینہ کمیٹی کی منظوری کے فوری بعد پابندی پر عملدرآمد کروا یا جائے گا ۔صدر پنجاب پولٹری ایسو سی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے حکومت برآمد کا فیصلہ تب کرتی ہے جب کوئی چیز سر پلس ہو، یہاں تو قلت ہے ، سابقہ ادوار میں غلط پالیسیوں سے چکن مہنگا ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں