پنجاب حکومت کی چار افسروں کو کورس میں بھجوانے سے معذرت

پنجاب حکومت کی چار افسروں کو کورس میں بھجوانے سے معذرت

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے چار افسروں کو کورس میں بھجوانے سے معذرت کر لی، افسران کی کرکردگی کو دیکھتے ہوئے وفاق کو پنجاب حکومت نے درخواست کی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو کہا گیا کہ چار افسر وں کی پنجاب میں شدید ضرورت ہے ، فی الحال انہیں کورس میں نہیں بھجوا سکتے ، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ، ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حماد اور ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین کی خدمات دینے سے بھی معذرت کرلی تاہم پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان سمیت متعدد افسر وں کو کورس میں بھجوانے کی اجازت دیدی ۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چاروں افسر وں کے نام کورس سے نکال دئیے ،اب ان افسر وں کواگلے کورس میں شامل کیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں