وزیراعظم سعودی عرب، گیمبیا جائینگے :دفتر خارجہ

وزیراعظم سعودی عرب، گیمبیا جائینگے :دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے توانائی پر پاک ایران تعاون موجودہے ، ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں، کشمیر پر قبضہ کے بھارتی بیانات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

کسی فرد کو انڈیا سے تعلقات کی ذمہ داری دی گئی اور نہ ہی بھارتی تجارتی پالیسی میں تبدیلی آئی، غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ اور عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، وزیراعظم کل سعودی عرب جائینگے ۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان ایران سربراہوں کی ملاقات میں علاقائی امورزیربحث آئے ، دو طرفہ مضبوط تعلقات ہیں، ایرانی صدرکے دورے میں گیس پائپ لائن کا معاملہ زیر غور آیا، مشترکہ اعلامیے میں بھی اس کی عکاسی کی گئی، پاکستان اور ایران نے توانائی وبجلی کے امورپر غورکیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی عالمی سربراہوں اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہو گی، وزیر اعظم 4 اور 5مئی کے دوران گیمبیا کا دورہ کریں گے جہاں سمٹ میں وہ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں