پختونخوا:وزراء کی تنخواہ، مراعات میں اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

 پختونخوا:وزراء کی تنخواہ، مراعات میں  اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پشاور (این این آئی)وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کے قانون میں ترامیم کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکو بھجوادی گئی۔

 سمری میں کہا گیا ہے کہ وزرا کے ہاؤس رینٹ کی رقم 70ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کی جائے ۔ سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کا بجٹ 5لاکھ روپے سے بڑھا کر 10لاکھ روپے کیا جائے ۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وضاحت کی کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، صوبائی وزرا اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ سے بہت کم ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ نئے گھروں کی تعمیر کی بجائے ہائوس سبسڈی بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے ۔معاملے پر اے این پی کی ثمر ہارون بلور نے کہا کہ حکومتی اقدام شرمناک ہے ، ایک طرف پروفیسرز تنخواہوں کیلئے رل رہے ہیں، دوسری طرف حکمرانوں کی توجہ ان کاموں پر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں