انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا سونا مزید 2500 روپے مہنگا

 انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا  سونا مزید 2500 روپے مہنگا

اسلام آباد (اے پی پی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں جمعہ کو 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت278 اشاریہ 38 روپے ہو گئی۔

سونا 2500 روپے مہنگا ہو گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 اشاریہ25 روپے اور قیمت خرید 279 اعشاریہ8روپے ریکارڈ کی گئی۔پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 20 پیسے اضافہ ہوا اور یورو کی قیمت 298 اشاریہ80 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں