بی آئی ایس پی :خواتین سے پیسے ہتھیانے والے 9ملزم گرفتار

بی آئی ایس پی :خواتین سے پیسے ہتھیانے والے 9ملزم گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی تقسیم میں خواتین سے پیسے ہتھیانے والے گروہ کے خلاف شمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزموں کو رقم سمیت گرفتار کر لیا ۔

ملزموں میں مخدوم علی، سہیل، عرفان، علی رضا، الیاس وغیرہ شامل ہیں ۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم خواتین کو لائن میں لگے بغیر رقم دلانے کے عوض 2ہزار سے 25سو وصول کرتے ،پیسے ہتھیانے والے گروہ کو خواتین پیسے نہ دیتیں تو ان کو ڈرایا جاتا کہ آپ کے فنگر پرنٹ نہیں آ رہے ہیں، آپکی رقم نہیں آئی ،گرفتار ملزموں سے نقدی رقم 18500 روپے برآمدہوئے ،مقدمہ درج،مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں