سندھ:ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنیکا فیصلہ

سندھ:ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنیکا فیصلہ

کراچی (دنیا نیوز)حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں۔

 ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے ۔شرجیل انعام میمن نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چور اورمنشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں،ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے لئے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا، ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے ۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں بہترین کارکردگی والے افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں