مہنگائی میں1.10فیصد کمی،10اشیا سستی ،15کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی میں1.10فیصد کمی،10اشیا سستی ،15کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (دنیا نیوز، آئی این پی) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمار جاری کر دیئے ، مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کادعویٰ سامنے آیا ہے۔

 شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی، سالانہ بنیاد پرمہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد رہی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمت میں اضافہ اور 10 اشیاء کی قیمت میں کمی ہوئی۔ خشک دودھ 390 گرام 10.39روپے ، فی کلو آلو 1 روپیہ 40 پیسے ، برانڈڈویجیٹیبل گھی 3.50روپے ،دال ماش 4 روپے ، چینی 87 پیسے ، گڑ 1 روپیہ 21 پیسے ، دال مونگ 52 پیسے ، بکرے کا گوشت 9 روپے 40 پیسے ، بیف 3 روپے 26 پیسے ، دال مسور 20 پیسے مہنگی ہو گئی۔ فی کلو ٹماٹر 24 روپے ، پیاز 29 روپے ، زندہ مرغی 60 روپے سستی ہوئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 114 روپے ، انڈے فی درجن قیمت میں 11 روپے تک کمی آئی، گیس کا گھریلو سلنڈر 134 روپے 83 پیسے سستا ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں