وفاقی حکومت کو نجی کسلٹنٹس کی تعیناتی کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ

وفاقی حکومت کو نجی کسلٹنٹس کی  تعیناتی کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے وفاقی حکومت کو نجی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لی ۔سمری کے مطابق وفاقی حکومت، وزارتوں اور ڈویژنز کو نجی شعبے کے کنسلٹنٹس کی تعیناتی کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ دی گئی ہے ۔کنسلٹنٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے قوانین کے تحت تعینات کیے جائیں گے ۔کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی تجویز خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نجی کنسلٹنٹس سے معاہدے کرے گی اور سرمایہ کاری و دیگر امور کے لیے خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں