شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہونگے ، عمر ایوب

شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہونگے ، عمر ایوب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہونگے ۔

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی(پی اے سی )  کے معاملے پر ایکس پر بیان میں کہا کہ شیرافضل مروت ہی چیئرمین ہونگے ۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات آج تک برقرار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں