مجرم کو سزاچیلنج کر نے سے پہلے سرنڈر کرنا پڑیگا:سپریم کورٹ

مجرم کو سزاچیلنج کر نے سے پہلے سرنڈر کرنا پڑیگا:سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ اگر کوئی مجرم اپنی سزا اور قید کو چیلنج کرتا ہے توپہلے اسے خود کو سزابھگتنے کے لئے سرنڈر کرنا پڑے گااس کے بعد اس کی جانب سے دائر درخواست قابل سماعت ہو گی۔

جبکہ عدالت نے یہ بھی قراردیا ہے کہ اگر کسی شخص کو سزا نہیں ہوئی اور وہ اپنے خلاف کسی حکم کو چیلنج کرتا ہے تواسے ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کے لئے پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے کی بجائے سپریم کورٹ میں پیش ہوناہو گا جس کے بعد اس کی درخواست قابل سماعت ہو گی، عدالت نے رجسٹرارآفس کا چوری کے الزام پر سزاپانے والے درخواست گزاروں کی سزا کے لئے اپنے آپ کو سرنڈر کرنے سے قبل دائر درخواست ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔بینچ نے سپریم کورٹ کے رولز 1980کے آرڈر23کے رول 8کی روشنی میں درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کی۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سزایافتہ مجرموں مجیب الرحمان اور جوار خان کی دائر درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے تحریر کیا ہے ۔ دوران سماعت درخواست مجیب الرحمان پیش نہ ہوئے جبکہ دوسرے درخواست گزار جوارخان ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں