ڈیرہ اسماعیل خان:سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن ،2دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن ،2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (دنیا نیوز،اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں2دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

اتوار کو آئی ا یس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں دہشتگرد فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز ہلاک ہوگئے ،مارے گئے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ، ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی بڑی سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر نے کہاہے سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں