حکومت کسانوں کو فوری رہا کرکے بات چیت کرے:سپیکر پنجاب اسمبلی

حکومت کسانوں کو فوری رہا کرکے  بات چیت کرے:سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ حکومت گندم کی خریداری کا ہدف بڑھائے گی، کسان کو حکومت سے توقعات ہیں، کسان کو اکیلا نہ چھوڑا جائے ،گرفتار کسانوں کو فوری رہا کرکے بات چیت کی جائے۔

احاطہ اسمبلی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ گندم پالیسی کے نتیجے میں بڑی فصل کاشت ہوئی ،کسان اس طرف راغب ہوا اور گندم کی بمپر کراپ ہوئی کسان کو حکومت سے توقعات ہیں ،وزارتی کمیٹی بھی کام کر رہی ہے ،کسانوں کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے ، کسان تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل سنے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائر ڈ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے ذاتی وجوہات پر کوئی بات نہیں کروں گا ۔بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوناچاہیے ، انہیں ماضی میں سپریم کورٹ میں جو سپیشل سلوک ملتا رہا وہ بند ہونا چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں