ایس این جی پی ایل لاہور ایسٹ اور ویسٹ زونزمیں تقسیم،جی ایم اور دفاترالگ الگ ہونگے

ایس این جی پی ایل لاہور ایسٹ  اور ویسٹ زونزمیں تقسیم،جی ایم  اور دفاترالگ الگ ہونگے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) انتظامیہ نے لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام شروع کردیا، یہ فیصلہ انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

لاہور ریجن کو لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ زون میں تقسیم کیا جائے گا اور الگ الگ جنرل منیجر تعینات ہوں گے جبکہ دفاتر بھی الگ ہونگے ، والڈ سٹی ،ہربنس پورہ ، ڈی ایچ اے اور لاہور مین سمیت ملحقہ علاقے لاہور ایسٹ میں جبکہ جوہر ٹاؤن، قصور، سندر، مانگا، پھول نگر، نشتر،پتوکی ،چونیاں سمیت ملحقہ علاقے لاہور ویسٹ میں شامل ہونگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں