موٹروے پولیس کو وسائل بڑھانے کے قابل بنائینگے:علیم خان

موٹروے پولیس کو وسائل بڑھانے کے قابل بنائینگے:علیم خان

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کی فرض شناسی اور کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کی شہرت اپنی مثال آپ ہے۔

 موٹروے پولیس کو مالی لحاظ سے خود مختار بنانے اور اپنے وسائل میں خود اضافہ کرنے کے قابل بنائیں گے ، ملک بھر میں موٹروے نیٹ ورک کی تکمیل اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کالج میں  پروبیشنر کورس پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود، آئی جی موٹرویز سلیمان چودھری،کمانڈنٹ سید حشمت کمال اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ تربیت مکمل کرنے والے موٹروے پولیس کے 189اور ایف آئی اے کے 100افسروں نے پاسنگ آؤٹ میں شرکت کی،26خواتین افسر بھی شامل تھیں۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاسنگ آؤٹ میں شریک 289افسر وں کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیااور نمایاں کارکردگی کے حامل افسر وں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں