ہتک عزت کیس ، عادل راجہ کی اپیل مسترد ،جرمانے کی ادائیگی کا حکم

ہتک عزت کیس ، عادل راجہ کی اپیل  مسترد ،جرمانے کی ادائیگی کا حکم

اسلام آباد(اے پی پی)برطانیہ میں ہائی کورٹ کے جج نے تحریک انصاف کے کا رکنوں شایان علی اور عادل راجہ کی ہتک عزت کیس میں اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں درخواست گزار ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 10 ہزار پائونڈ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔

 شایان علی اور عادل راجا نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اورپاکستان کے اداروں اور شخصیات پر الزام لگائے تاہم ثبوت پیش نہ کرنے پر انہیں 10ہزار پاؤنڈ جرمانہ کردیاگیاتھا،دونوں نے جرمانے کیخلاف اپیل کی تاہم وکلا کے دلائل جج کو قائل نہ کرسکے اور انہوں نے اپیل مستردکرتے ہوئے جرمانے کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا ۔ عدالت نے شایان علی اور عادل راجہ کی طرف سے ریٹائربریگیڈئیر کے ہتک عزت کیس کیخلاف حکم امتناع کی درخواست بھی خارج کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں