سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کی کیس فائل لارجر بینچ کو ارسال

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس  لینے کی کیس فائل لارجر بینچ کو ارسال

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف درخواست لارجر بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں لارجر بینچ میں زیر سماعت ہیں۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آئین سے متصادم ہے ، الیکشن کمیشن کا کام شفاف الیکشن کروانا ہے کسی کو سزا دینا نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں