کمشنر لاہور،7ڈپٹی کمشنرز سمیت46افسرتبدیل

کمشنر لاہور،7ڈپٹی کمشنرز سمیت46افسرتبدیل

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،اپنے سٹی رپورٹر سے ،سپیشل کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے ایک کمشنر، دو سیکرٹریز، 7 ڈپٹی کمشنرز سمیت 46 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ ان میں سے 11افسروں کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ18 میں ترقی بھی دیدی گئی ۔

دوسری طرف پنجاب پولیس میں بھی تقرر و تبادلے ، ڈی آئی جی کامران عادل کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن زید بن مقصود کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ راجہ جہانگیر انور کو سیکرٹری محکمہ ماحولیات کردیا گیا،سیکرٹری ٹورازم کا اضافی چارج دیدیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ مزید برآں ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کیپٹن (ر)اورنگزیب حیدر خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ علی اکبر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بھکر ، چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال،ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ سیدہ رحمہ اللہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم ، تقرری کی منتظر مس امیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ، خالد پرویز گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی ، ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن )چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)فرخ عتیق خان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ،ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس محمد عمر شیر کو ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن )چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔

لائبہ اسلم ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو گریڈ 18میں ترقی دے کر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، وقاص صفدر اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی کو گریڈ18میں ترقی دے کر سٹاف افسر برائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ،قندیل فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ کو گریڈ18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)رحیم یار خان، شبیر احمد اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو گریڈ18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری خوراک، محمد عثمان اکرم سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن لاہور کو گریڈ18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری جنگلات، رمیض ظفر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو گریڈ18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )لیہ ،محمد رضوان الحق اسسٹنٹ کمشنر قصور کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،نیاز احمد اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ کو گریڈ18میں ترقی دے کرڈائریکٹر (ایڈمن)پی ایچ اے ساہیوال، احمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کو گریڈ18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )فیصل آباد، غلام سرور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

عامر رضا ڈپٹی سیکرٹری خزانہ کو ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،مس زنیرہ آفتاب اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راولپنڈی، شرجیل حفیظ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ کو ڈپٹی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )رحیم یار خان محمد شاہد کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)لیہ تعینات کر دیا گیا ، محمد عثمان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)شیخوپورہ ،محمد جمیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شیخوپورہ ،تقرری کی منتظرنوشین اسرار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )اٹک ،عامر نذیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )لودھراں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)بہاولپور،تقرری کے منتظر کیپٹن(ر)شہریار شیرازی کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)مری ،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)احمد ہارون کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)چکوال ،مس عفت النساء کو ڈپٹی سیکرٹری (آئی پی سی)آئی اینڈ سی ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی ،حافظ عرفان کو ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ۔

دریں اثنا چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک محمد تنویر جبار ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر)شعیب علی ،ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق ، ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز ، ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )فیصل آبادثمینہ سیف نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)شیخوپورہ تہنیت بخاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)بہاولپور حق نواز ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)مری کیپٹن(ر)قاسم اعجاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال بلال بن عبد الحفیظ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ادھر پنجاب پولیس کے افسر سید علی کو ڈی پی او ڈی جی خان ، احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ، اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا ، بلال ظفر کو ڈی پی او شیخوپورہ ، زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز سینٹرل پولیس آفس ، ایس پی ہیڈ کوارٹر عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر ، ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس سینٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا ۔اسی طرح کامران ممتازکو ڈی پی او لودھراں ،مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات اوراسد مظفر کو ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی ، ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں