30یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکی تقرری،3سرچ کمیٹیاں تشکیل

30یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکی تقرری،3سرچ کمیٹیاں تشکیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبہ پنجاب کی 30 جامعات میں وائس چانسلر زکی تقرری کیلئے کام شروع کردیا گیا،حکومت نے وائس چانسلرز کی سلیکشن کیلئے تین سرچ کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے30جامعات میں وائس چانسلرز تقرری کیلئے بنائی گئی سرچ کمیٹیوں کی کیٹیگریز بنانے کے بجائے گروپ بنادئیے ہیں ،سابقہ وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا، اسماعیل قریشی اور ظفر اقبال کمیٹیوں کے کنوینئر ہونگے ۔گروپ ون میں جامعہ پنجاب ، یو ای ٹی ، جی سی یو سمیت اہم جامعات کو شامل کیا گیا جسے اسماعیل قریشی ہیڈ کرینگے ۔ سپیشلائز ڈ، جنرل اور خواتین کی تعیناتی کیلئے الگ الگ سرچ کمیٹی بنائی گئی جلدکمیٹیوں کے ارکان کے نام اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ پنجاب کی کچھ یونیورسٹیز میں دو سال سے مستقل وائس چانسلرزتعینات نہیں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں